عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،قوم کی توقعات کے مطابق افسران کی تربیت کا عمل جاری ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن

پیر 27 فروری 2017 15:37

عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام وسائل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے الیکشن کمیشن کے افسران کی تربیت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وہ پیر کو فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں ریجنل الیکشن کمشنرز کے الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

کورس میں گریڈ 19 کے 21 افسران شریک ہیں جنہیں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کرایا جا رہا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل اپنے تمام افسران کو الیکٹورل مینجمنٹ سے آگاہ کیا جائے۔ قوم کی توقعات کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن بھرپور تیاریاں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :