بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016ء کی آتشزدگی سے بچائو سے متعلق دفعات خطرات کو کم کرنے سے متعلق ہیں،اس سے عمارتوں کی حفاظت کے معیار اور ہدایات کی وضاحت کے بارے میں ایک واضح فرق آئے گا،چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز کا تقریب سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 15:35

بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016ء کی آتشزدگی سے بچائو سے متعلق دفعات خطرات کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے کہا ہے کہ بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016ء کی آتشزدگی سے بچائو سے متعلق دفعات آگ کے خطرات کو مئوثر طور پر کم کرنے سے متعلق ہیں اور اس سے عمارتوں کی حفاظت کے معیار اور ہدایات کی وضاحت کے بارے میں ایک واضح فرق آئے گا۔

وہ پاکستان کے بلڈنگ کوڈز میں شامل آتشزدگی سے حفاظت کی دفعات کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے سبب نہ صرف شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں بلکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں ان خطرات کے بارے میں محدود آگاہی ہے ۔آتشزدگی نہ صرف قیمتی انسانی جانوں بلکہ براہ راست اقتصادی نقصانات کا بھی باعث بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آتشزدگی سے حفاظت کے اقدامات پر ترقی پذیر ممالک میں اس کو ایک مہنگی سرمایہ کاری اور اخراجات کا ضیاع تصور کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آفات کے خطرات میں کمی کا مقصد مناسب اقدامات کا آغاز اور اس کی روک تھام یا آفات کے اثرات کوکم کرنا ہے ۔ این ڈی ایم اے نے پہل کرتے ہوئے آتشزدگی کی دفعات کو موجودہ بلڈنگ کوڈ میں شامل کرنے کے لیے 15 اکتوبر 2015 ء کو پاکستان انجئنیرنگ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ۔ انجینئرنگ کونسل نے تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوںاور ماہرین پر مبنی ایک اعلی سطح کی ٹاسک فورس بنائی جس کے لئے تمام مالی اخراجاتکا انتظام نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ سے کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کئی مشاورتی اجلاسوں کے بعد آتشزدگی سے حفاظت کی دستاویزکی پی ای سی کے گورننگ بورڈ اور وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے منظوری کے بعد وزات قانون اور انصاف نے بھی اس کاجائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح ان کو ڈ زکو جامع اور بین الاقوامی معیار کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو کہ پاکستان کے ماحول اور طور طریقوں کے مطابق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم کامیابی ہے جس کا مقصد پاکستان کو قدرتی آفات سے نجات کے حصول کی طرف ایک قدم آگے بڑھانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :