گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے 15 سالہ بچے کو دہکتے کوئلوں پر رکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 15:26

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء): گوجرانوالہ میں جعلی عاملہ نے 15 سالہ لڑکے کو دم کرنے کے بہانے دہکتے ہوئے کوئلوں پر رکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ پور کے رہائشی پندرہ سالہ ناصر کو دورے پڑتے تھے جس پر ناصر کے والدین اسے گوجرانوالہ میں ایک جعلی عاملہ کے پاس لے گئے جس نے دم کرنے کے بہانے ناصر کو دہکتے ہوئے کوئلوں پر رکھ دیا۔ ناصر کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عاملہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔