انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، گرفتار کرکے 16مارچ کو پیش کرنے کا حکم

پیر 27 فروری 2017 15:25

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ناقابل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت پھیلانے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے 16مارچ کو پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے تھانہ کوہسار ،تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے عدم پیشی پر ملزم بانی ایم کیو ایم کے ناقابل ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے 16مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پرتھانہ کوہسار، سیکریٹریٹ اور تھانہ بھارہ کہو میںدہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔