سپیشل جج نے الیکشن کمیشن میں لفٹ لگانے کے مقدمہ میں نامزد چار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی، ایف آئی اے نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا

پیر 27 فروری 2017 15:23

سپیشل جج نے الیکشن کمیشن میں لفٹ لگانے کے مقدمہ میں نامزد چار ملزمان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر نے الیکشن کمیشن میں لفٹ لگانے کے مقدمہ میں نامزد چار ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر ایف آئی اے نے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے الیکشن کمیشن میں مبینہ طور پر ناقص لفٹ لگانے کے مقدمہ میں چار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے نے ملزمان چیف انجینر عطاالحق، نجی کمپنی کے مالک محمد ابراہیم، ایس ڈی او ریاض احمد چیمہ اور امیر احمد کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر نجی کپمنی سے الیکشن کمیشن میں لفٹ لگائی جس کی مالیت 36 لاکھ روپے بنتی تھی تاہم اس کیلئے ایک کرو ڑ 7 5 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی