الیکشن کمیشن میں لفٹ کی تنصیب، ایک کروڑ سے زائد کی خردبرد پر 4 ملزمان گرفتار

الیکشن کمیشن نے لفٹ کیلئے 1 کروڑ 57 لاکھ روپے دیئے، ملزمان نے 36 لاکھ روپے مالیت کی چینی ساختہ لفٹ لگادی، ایف آئی اے

پیر 27 فروری 2017 15:23

الیکشن کمیشن میں لفٹ کی تنصیب، ایک کروڑ سے زائد کی خردبرد پر 4 ملزمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) الیکشن کمیشن کی عمارت میں ناقص چینی ساختہ لفٹ لگانے کے الزام میں نجی کمپنی کے مالک سمیت 4 افراد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے الیکشن کمیشن میں لفٹ کی تنصیب میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے مؤقف پیش اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ادارے کی عمارت میں لفٹ کے لئے ایک کروڑ 57 لاکھ روپے ادا کئے لیکن نجی کمپنی نے ملی بھگت سے عمارت میں چینی ساختہ لفٹ لگادی جس کی مالیت 36 لاکھ روپے بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کا مؤقف سننے کے بعد نجی کمپنی کے مالک محمد ابراہیم، چیف انجینئر عطاالحق، ایس ڈی او ریاض احمد چیمہ اور امیر احمد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد چاروں ملزمان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :