عرفان اللہ مروت پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوئے تھے صرف ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

پیر 27 فروری 2017 15:23

عرفان اللہ مروت پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوئے تھے صرف ملاقات ہوئی، ..
ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے دہشتگردی پر قابو نہ پایا جاسکا،پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں،دہشتگردی کا مقابلہ صوفی ازم اور تعلیم سے کیا جاسکتا ہے،ہم پارلیمنٹ میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں،اصل انتظار پانامہ کیس کے فیصلے کا ہے،عرفان اللہ مروت پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوئے تھے صرف ملاقات ہوئی۔

پیر کو ٹنڈو محمد خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پل کی تعمیر پر وزیراعلیٰ سندھ مبارکباد کے مستحق ہیں،سندھ حکومت نے اس پل کو مکمل کیا ہے چاہتے ہیں پورے سندھ میں ترقیاتی منصوبے ہوں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی الیکشن کی بھرپور تیاری کر رہی ہے،صوبے کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا چاہتے ہیں،سڑکوں کی تعمیر اور رابطوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،ہم عوام کیلئے انفراسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے سے دہشتگردی پر قابو نہ پایا جاسکا۔پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں،دہشتگردی کا مقابلہ صوفی ازم اور تعلیم سے کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں،اصل انتظار پانامہ کیس کے فیصلے کا ہے،عرفان اللہ مروت پیپلزپارٹی میں شامل نہیں ہوئے تھے صرف ملاقات ہوئی