خانہ جنگی کا شکارجنوبی سوڈان سے مزید ہزاروں شہری فرار پر مجبور

آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں جنوبی سوڈان سے وسیع تر عوامی ترک وطن کے اس رجحان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ

پیر 27 فروری 2017 15:18

خانہ جنگی کا شکارجنوبی سوڈان سے مزید ہزاروں شہری فرار پر مجبور
خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) افریقی ملک جنوبی سوڈان سے مزید ہزارہا شہری وہاں جاری جنگ اور بھوک کی وجہ سے فرار ہو کر بیرون ملک جا رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے یو این ایچ سی آر نے بتایا کہ آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں جنوبی سوڈان سے وسیع تر عوامی ترک وطن کے اس رجحان میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

صرف اس سال کے شروع سے لے کر اب تک جنوبی سوڈان سے سوڈان پہنچنے والے شہریوں کی تعداد بتیس ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین نے ان بے گھر باشندوں کی فوری مدد سے لیے عالمی برادری سے ایک سو اٹھاون ملین یورو کی اپیل کی تھی، جن میں سے اب تک اس ادارے کو صرف پانچ فیصد رقوم مہیا کی گئی ہیں۔ جنوبی سوڈان نے 2011میں ایک آزاد ریاست کی حیثیت حاصل کی تھی اور دسمبر2013سے وہاں خانہ جنگی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :