پاکستان بھر میں 5.4 ملین سے زائد خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہی ہیں ،ْ ماروی میمن

پیر 27 فروری 2017 15:18

پاکستان بھر میں 5.4 ملین سے زائد خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں 5.4 ملین سے زائد خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں ایک سو پندرہ ارب روپے کے اضافہ سے بی آئی ایس پی خواتین کیلئے ملک کا سب سے بڑا مالیاتی پروگرام بن گیا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو ادائیگی کرنے کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام بھی شروع کر دیاگیا ہے۔

ماروی میمن نے کہا کہ پروگرام سے 5.4 ملین سے زائد خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں اور اس سے غربت میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی کسی قسم کی شکایت کے ازالہ کے لئے ہیلپ لائن نمبر اور براہ راست ریڈیو شکایت کے نظام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :