بلیو ایریا یا فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

پیر 27 فروری 2017 15:03

بلیو ایریا یا فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلیو ایریا یا فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو اس کیس میں ملزم سکندر کو اسلام آباد کی انسدادہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تاہم انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کی مصروفیات کے باعث کیس میں مذید کوئی پیش رفت نہ ہو سکی جس پر عدالت کی جانب سے ملزم سکندر کے جوڈیشل ریمانڈ میں مذید 14 روزہ کی توسیع کر دی گئی ۔واضح رہے کہ ملزم سکندر نے بلیوایریا میں اہلیہ اور بچوں کو ڈھال بنا کر فائرنگ کی اور کئی گھنٹوں تک ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف وہراس پھیلایا تھا۔

متعلقہ عنوان :