اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 3 روپے اضافے کی سمری تیار کرلی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 14:52

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 3 روپے اضافے کی سمری تیار ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 3 روپے اضافے کی سمری تیار کرلی ہے جو منظوری کے لیے آج وزارت خزانہ کو ارسال کردی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی سمری تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول پر 1 روپے ، ڈیزل پر ڈیڑھ روپے اور مٹی کے تیل پر تین روپے تک اضافے کی سفارش وزارت خزانہ کو آج ہی ارسال کردی جائے گی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق محصولات کے اہداف میں کمی ، بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ، گھٹتی ہوئی ترسیلات زر اور پھر جاری کھاتوں خسارے میں بھی اضافہ ، یہ سب معاشی اعشاریہ اب حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مجبور کر رہے ہیں۔ پہلے تو عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تلوار ماہانہ بنیاد پر لٹکتی تھی مگر اب یہ فیصلہ اب ہر 15 روز کے بعد ہو رہا ہے۔
 

متعلقہ عنوان :