لگتا نہیں کہ پاناما کیس میں شریفوں کے خلاف فیصلہ آئے گا -بلاول

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 14:52

لگتا نہیں کہ پاناما کیس میں شریفوں کے خلاف فیصلہ آئے گا -بلاول
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تاریخ کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ پاناما کیس میں شریفوں کے خلاف فیصلہ آئے گا ، پارلیمنٹ میں بھی جائیں گے مگر ابھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔جھرک کو ملانے والے پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ثقافت ہے ، نیپ پر عمل نہ ہونے سے انسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سیاست میں آمد کے لیے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ، شمولیت نہیں ہوئی۔چیئرمین پی پی کا کہناتھاکہ پاناماپر فیصلے کے بعدپارلیمانی سیاست کے لئے حکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے۔


متعلقہ عنوان :