پاکستان بلڈنگ کوڈز میں آگ سے بچائو سے متعلق شقیں شامل

آگ سے بچائو کے ضابطے جامع انداز میں بین الاقوامی میعار اور پاکستان کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں چیئرمین این ڈی ایم اے اور چئیرمین پاکستان انجینرنگ کونسل نے آگ سے بچائو کے ضابطے کتابی شکل میں صدر پاکستان کو پیش کردئیے

پیر 27 فروری 2017 14:58

پاکستان بلڈنگ کوڈز میں آگ سے بچائو سے متعلق شقیں شامل
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) پاکستان بلڈنگ کوڈز میں آگ سے بچائو سے متعلق شقوں کو شامل کر لیا گیا ہے اس سلسلے میں پیر کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر پاکستان ممنون حسین مہمان خصوی تھے۔ آگ سے بچائو کے یہ ضابطے جامع انداز میں بین الاقوامی میعار اور پاکستان کے ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں ۔

یہ ضابطے آگ سے بچائو کے لیے واضح اور مثبت انداز میں راہنمائی مہیا کریں گے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے ان ضابطوں پر موئژ انداز میں عمل درآمد کے ذریعے آگ سے متعلقہ حادثات کے خطرات کو کم کرتے ہوئے عوا م کی جان و مال کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی ۔ آگ سے بچائو کے ضابطوں کی تیاری ایک اہم کامیابی ہے جو کہ آفا ت سے محفوظ پاکستان کی تعمیر کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

آگ سے بچائو کے ضابطوں کو بلڈنگ کوڈز کا حصہ بنانے میںنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم ای) نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس سلسلے میں جامع ضابطے مرتب کرنے کے لیے این ڈی ایم اے نے اکتوبر 2015میں پاکستان انجینرنگ کونسل کے ساتھ ایک یاداشت پر دستخظ کیئے ۔ ضابطوں کی تیاری کے تمام عمل کے لیے فنڈنگ کا انتظا م بھی این ڈی ایم اے کی جانب سے کیا گیا ۔

تیاری کے لیے اعلی سطحی پیشہ وارانہ ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تیاری کے بعد پاکستان انجینرنگ کونسل کے گورننگ بورڈ نے باقائدہ منظوری دی اور بعد ازاں وزارت برائے قانون و انصاف سے بھی ضابطوں کی توثیق حاصل کی گئی ۔ پاکستان میں بلڈنگ کوڈز 1986 میں مرتب ہوئے جن میں بعد ازاں 2007 میں ترمیم کی گئی ۔بلڈنگ کوڈز میں آگ سے بچائو کے متعلق شق شامل نہ ہونے کی وجہ سے تمام سرکاری و نجی عمارات میںآگ سے بچائو کاموثر نظام موجود نہیں اوراس سلسلے میں عارضی ا نتظامات کے تحت اقدامات کئے جاتے رہے ۔

آگ سے بچائو کے ضابطوں کوبلڈنگ کوڈز میں شامل کرنے سے ان مسائل کا حل ممکن ہو گا اور آفات کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین ، چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جرنل اصغر نواز اور چئیرمین پاکستان انجینرنگ کونسل انجینئر جواد سلیم قریشی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کیا جس کے بعد چیئرمین این ڈی ایم اے اور چئیرمین پاکستان انجینرنگ کونسل نے آگ سے بچائو کے ضابطے کتابی شکل میں صدر پاکستان کو پیش کیئے ۔ تقریب کے اختتام پر صدر پاکستان نے ضابطوں کی تیاری پر ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیںتعریفی اسناد سے نوازا۔

متعلقہ عنوان :