ساہیوال ڈاکوئوں نے دو موٹر سائیکل ، ایک لاکھ 2ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی،ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

پیر 27 فروری 2017 14:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) آج یہاں نواح میں ڈاکوئو ں نے ایک لاکھ 2ہزار 6سوروپے کی نقدی اور دو موٹر سائیکل چھین لیے اور فرار ہو گئے۔پولیس بہادر شاہ نے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ نذیر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

چک -135اے 9ایل میں ایک بیوپاری توثیق علی اپنی موٹر سائیکل نمبر 4995ایس ایل کے پر چک5-77آر سے چک 9-135ایل جا رہا تھا کہ بائی پاس کے قریب پستول سے مسلح دو موٹر سائیکل سواروں نے روک کر اس سے موٹر سائیکل اور نقدی 68ہزار 5سو روپے چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرا ر ہو گئے۔

ایک اور واردات چک 12-50ایل کے قریب ہوئی یہاں ایک زمیندار سرفراز احمد سے تین ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اس کی موٹر سائیکل 1650ایس ایل ایل اور نقدی 34ہزار ایک سو روپے بمعہ موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس بہادر شاہ نے چک 59جی ڈی میں چھاپہ مار کر ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے سرغنہ نذیر احمد کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے ایک ریوالور اورپانچ گولیاں برآمد کر لی ملزم نے ڈکیتی کی کئی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے

متعلقہ عنوان :