انسداد دہشت گردی کورٹ کا تھانہ کسووال اور تھانہ قبولہ کے دونوں ایس ایچ او ، پولیس انسپکٹروں کی تنخواہیں ضبط کرنے کا حکم

پیر 27 فروری 2017 14:55

انسداد دہشت گردی کورٹ کا تھانہ کسووال اور تھانہ قبولہ کے دونوں ایس ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال کے جج شبیر حسین اعوان نے تھانہ کسووال کے ایس ایچ او عبدالرشید چوہدری اور تھانہ قبولہ کے ایس ایچ او ندیم وسیم کے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر دونوں پولیس افسروں کی تنخواہوں کوضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے اور عدالت نے دونوں پولیس افسروں کو آئندہ کاروائی کے لیے 16مارچ کو عدالت میں طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ کسووال کے ایس ایچ او نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم کو عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہ کیا جبکہ قبولہ کے ایس ایچ او نے عدالتی حکم کے باوجود دہشت گردی کے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت کو پیش نہ کیا۔ جس پر عدالت نے دنوں پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کرکے تنخواہیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اکائونٹ افسر ساہیوال اور پاکپتن کو احکامات جاری کر دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :