لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندہ 1700صارفین کی فہرست نیب کو ارسال کر دی

ایک لاکھ روپے سے زائد بل کے حامل نادہندگان گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کی فہرست بھجوائی گئی

پیر 27 فروری 2017 14:55

لیسکو نے کروڑوں روپے کے نادہندہ 1700صارفین کی فہرست نیب کو ارسال کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کروڑوں روپے کے نادہندہ 1700صارفین کی فہرست نیب کو ارسال کر دی، ایک لاکھ روپے سے زائد بل کے حامل نادہندگان گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کی فہرست بھجوائی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لیسکو نے ایک فہرست نیب کو ارسال کی ہے جس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کمپنی نے نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کئے ہیں تاہم اس کے باوجود صارفین کی جانب سے بل جمع نہیں کروائے گئے۔

مجموعی طور پر ایک ہزار سات سو صارفین کی فہرست ارسال کی گئی ہے جس میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں،فہرست میں ایک لاکھ روپے سے زائد بل کے حامل صارفین کے نام نیب کو بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نیب قانونی کاروائی کر کے لیسکو کو ریکوری کروانے میں مدد کرے گی تاکہ کمپنی کے کروڑوں روپے کی ریکوری کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :