پاکستان اور میانمر کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی میانمر کے سفیر ون نیانگ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 27 فروری 2017 14:39

پاکستان اور میانمر کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور میانمر کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں میانمر کے سفیر ون نیانگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،جنہوں نے پیر کو دفتر خارجہ میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق معاون خصوصی نے پاکستان اور میانمر کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت کیلئے سفیر ون نیانگ کے کردار کو سراہا۔

طارق فاطمی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور میانمر کے درمیان سفارتی تعلقات 1947ء سے قائم ہیں۔ ملاقات میں میانمر کے سفیر نیانگ نے اپنے ملک میں ہونے والی جمہوری تبدیلیوں اور اس میں پیشرفت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ عنوان :