امریکا میں خاتون کے ہاتھ کی اٴْنگلی کاٹنے والے شخص کو جیل کی سزا

جوناتھن نے خاتون کی اٴْنگلی کاٹ کر فریزر میں رکھی اور اٴْس کو پکا کر کھانے کا ارادہ ظاہر کیاتھا

پیر 27 فروری 2017 14:34

امریکا میں خاتون کے ہاتھ کی اٴْنگلی کاٹنے والے شخص کو جیل کی سزا
میلوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) امریکی ریاست وِسکونسن میں ایک خاتون کے ہاتھ کی اٴْنگلی کاٹ دینے والے نوجوان کو 3.5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گزشتہ برس اگست میں 25 سالہ جوناتھن شریپ نے اپنے گھر پر دیگر تین افراد کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا مقصد ایک ہِپ ہوپ میوزک گروپ سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک دوست کی یاد منانا تھا جو 2015 میں فوت ہو گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ تقریب کے دوران جوناتھن نے ایک خاتون کے بازو میں گہرا زخم لگا کر اس سے رِسنے والا خون ایک گلاس میں جمع کر کے پی ڈالا۔ اس کے بعد اٴْس نے خاتون کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو پورا کاٹ دیا۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جوناتھن نے خاتون کی اٴْنگلی کو لے کر اپنے فریزر میں رکھ دیا اور اٴْس کو پکا کر کھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اٴْس نے رضاکارانہ طور پر اپنے بازو میں چیرا لگانے اور اپنی اٴْنگلی کٹوانے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے پیش آنے کے وقت یہ خاتون کسی طور بھی نشے کے زیرِ اثر نہیں تھی۔تقریب میں شریک افراد کے گروپ نے خاتون کے ہاتھ سے بہنے والے خون کے فوارے کو بند کرنے کے لیے گاڑی کے لائٹر کو استعمال کیا اور بعد ازاں اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال کے ملازمین نے فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :