ای سی اواجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر کل اسلام آباد پہنچیں گے

روحانی اجلاس میں خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے،عہدیدارایوان صدر

پیر 27 فروری 2017 14:28

ای سی اواجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر کل اسلام آباد پہنچیں گے
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر کل(منگل کو) اسلام آباد پہنچیں گے ،ایرانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او )کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج(منگل کو)اسلام آباد پہنچیں گے ،تہران میں ایوان صدر کے اعلی عہدیدار پرویز اسماعیلی نے ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرحسن روحانی ای سی او کے سربراہی اجلاس میں، خطے کے اہم اقتصادی معاملات پر ایران کے موقف کو کھل کر بیان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر حسن روحانی اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ای سی او اجلاس میں شریک دیگر ملکوں کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رکن ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے حالات کو سازگار بنانا، تجارت میں حائل رکاوٹوں کو بتدریج ختم کرنا اور افرادی قوت کی تربیت کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنا، ای سی او کے مقاصد میں شامل ہے۔یاد رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس یکم مارچ 2017 کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے ۔ای سی او کے 10 رکن ممالک میں پاکستان ،ترکی ،ایران افغانستان، ترکمانستان، کرغیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجکستان، اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :