سکیورٹی گارڈ کی گن اتفاقیہ طور پر چلنے سے چینی انجینئر زخمی ہو گیا

پیر 27 فروری 2017 14:25

سکیورٹی گارڈ کی گن اتفاقیہ طور پر چلنے سے چینی انجینئر زخمی ہو گیا
فیصل آباد۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار کی گن سے اتفاقیہ طور پر گولی چلنے سے چینی انجینئر زخمی ہوگیا ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق، تھانہ روڈالہ کے علاقہ اینو آنہ میں چائنیز انجینئر شوکی جان ایس پی یو کے سکیورٹی اہلکار وارث کے ہمراہ رہائش سے سائٹ پر جارہا تھا کہ راستے میں اتفاقیہ طور پر گن چلنے سے زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق، آخری اطلاعات آنے تک چینی انجینئر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔تھانہ روڈالہ کے پولیس حکام کے مطابق، گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے انجینئر اپنے سکیورٹی گارڈ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر رہائش گاہ سے سائٹ کام کی غرض سے جارہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل کو جمپ لگنے سے سکیورٹی گارڈ کی گن چل گئی اور کارتوس کے تین ’’شرے‘‘ اسکی ران میں جا گھسے جس سے وہ زخمی ہوگئے ۔سکیورٹی اہلکار انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال لے گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :