Live Updates

الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی، عمران خان اور حمزہ شہباز شریف سے تحریری جواب طلب

پیر 27 فروری 2017 14:18

الیکشن کمیشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان اور حمزہ شہباز شریف سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی صدارت میں چار رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو نوٹس غلط ایڈریس پر بھجوایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے بینچ نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں سے زحریری جواب طلب کرلیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات