پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے نرم رویہ اپنانے پر بی جے پی طلبہ تنظیم کے غنڈوں کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی، قتل کی دھمکیاں

پیر 27 فروری 2017 14:18

پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے نرم رویہ اپنانے پر بی جے پی طلبہ تنظیم ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) نئی دہلی کے کالج کی طالبہ کو حکمرانوں جماعت بی جے پی اور مودی سرکار کی بغل بچہ تنظیم ’’اکھل، بھارتیہ ودیارتھی پریشد‘‘ ’’اے بی وی پی‘‘ کے غنڈے آزادی اظہار کشمیریوں اور پاکستان سے متعلق نرم رویہ اختیار کرنے پر قتل اور زیادتی کی دھمکیاں دینے لگے بھارتی میڈیا کے مطابق کارگل جنگ میں پاکستانی کے ہاتھوں مارے جانے والے بھارتی فوج کے کیپٹن مندیپ سنگھ کی بیٹی گورومہر کور نئی دہلی کے رام جس کالج میں پڑھتی ہے اس نے کچھ عرصہ قبل یو ٹیوب پر ویڈیو جاری کی جس میں اس نے ہاتھ میں کارڈریورڈ پکڑا تھا جس پر لکھا تھا کہ میرے والد کو پاکستان نے نہیں جنگ نے مارا اس لڑکی کے کالج میں گزشتہ روز جواہر لعل یونیورسٹی کے طالب علم رہنما عمر خالد شیبا اور دیگر نے بھارتی ریاستوں میں شورش کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کیلئے آنا تھا بس پھر کیا تھا مودی سرکار کے اشارے پر ’’اے بی وی پی‘‘ کے درجنوں غنڈوں نے کالج میں گھس کر کئی اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو بری طرح مارا کرسیاں میزیں الٹا دیں شیشے توڑ ڈالے اے بی وی پی کی اس غنڈہ گردی کے خلاف گورو مہر کور نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر کے ساتھ مذمتی مہم چلائی جس پر ہندو غنڈوں کو مرچیں لگ گئیں اور وہ اپنے ’’شہید‘‘ فوجی افسر کی بیٹی کو قتل اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس نے گورومہر کور کی رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :