عوامی نیشنل پارٹی نے فوجی عدالتوں کے از سر نوقیام سے متعلق قائم کمیٹی کابائیکاٹ کردیا

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختونوں کی پروفائلنگ کی جارہی ہے ،ْاسفند یا ر ولی

پیر 27 فروری 2017 14:18

عوامی نیشنل پارٹی نے فوجی عدالتوں کے از سر نوقیام سے متعلق قائم کمیٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی نے فوجی عدالتوں کے از سر نوقیام سے متعلق قائم کمیٹی کابائیکاٹ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشری گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ کے اندر یا باہر حکومت سے کوئی بات نہیں کریگی ۔ادھر اسفندیارولی خان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختونوں کی پروفائلنگ کی جارہی ہے ، پنجاب میں رہنے اور کام کرنے والے پختونوں کی توہین ، بے توقیری کے ساتھ ساتھ ان پر تشدد کا سلسلہ بندکیا جائے۔