ْغیر قانونی مقیم افغان باشندو ں ،ْ جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد سمیت 300 کے قریب مشتبہ افراد گرفتار

تازہ کارروائیاںکراچی ،ْ حیدرآباد، لاہور ،ْ حافظ آباد ،کبیر والا اور چنیوٹ میں کی گئیں ،ْ49مشتبہ افراد زیر حراست

پیر 27 فروری 2017 14:18

ْغیر قانونی مقیم افغان باشندو ں ،ْ جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد سمیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں جاری آپریشنز کے دوران غیر قانونی مقیم افغان باشندو ں، جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد سمیت 300 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت تازہ کارروائیاںکراچی ،ْ حیدرآباد، لاہور ،ْ حافظ آباد ،کبیر والا اور چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں،پنجاب اور سندھ میں ان تازہ کارروائیوں میں 49افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

کراچی کے علاقوں کٹی پہاڑی اور مشرف کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ْکٹی پہاڑی اور بلدیہ ٹائون سے 16افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔حیدرآبادشہرکے مختلف علاقوں میں رینجرزاورریپڈرسپانس فورس نیسائٹ ایریا ،ْہاشمی کالونی،لیبرکالونی اورریلویاسٹیشن کیقریب کارروائی کی اور 14افغان باشندیگرفتار کیے ،ْجن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،ْحافظ آباد میں کسوکی کے علاقے میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ْآپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 15دیگر مشتبہ افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

(جاری ہے)

چنیوٹ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 ملزمان کوگرفتار کرلیاجبکہ نا جائز اسلحہ ومنشیات برآمد ہونے پر 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ،ْجہاں غیر ملکیوں کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی ،ْایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق کاروائی کے دوران 4 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب مشرف کالونی اور اورنگی ٹائون مومن آباد میں پولیس کارروائی نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ْپولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس پی بلدیہ ٹائون آصف رزاق کے مطابق اتحاد ٹائون میں کاروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا ،ْملزم کے قبضے سے 1320گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔دوسری طرف اتحاد ٹائون پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :