ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم

پنجاب میں سب سے زیادہ 67 لاکھ اور سندھ میں 22 لاکھ خواتین ووٹرز لسٹوں میں شامل نہیں ،ْ نجی ٹی وی

پیر 27 فروری 2017 14:12

ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 67 لاکھ اور سندھ میں 22 لاکھ خواتین ووٹرز لسٹوں میں شامل نہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ، بلوچستان میں 5 لاکھ 69 ہزار، فاٹا میں 5 لاکھ 23 ہزار اور اسلام آباد میں 52 ہزار خواتین کا ووٹرز لسٹوں میں اندراج نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث مرد اور خواتین ووٹرز کا فرق روز بروز بڑھتا جارہا ہے ،ْ خواتین کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن نے شعبہ جینڈر بھی بنایا تھا تاہم 2 سال کے دوران اس شعبے کی کارکردگی واجبی سی رہی۔

متعلقہ عنوان :