اقبال حسن کا محمدعلی شیخ کی وفات پراظہارافسوس

پیر 27 فروری 2017 14:06

اقبال حسن کا محمدعلی شیخ کی وفات پراظہارافسوس
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) گلگت بلتستان کی صوبائی وزیر اطلاعات ،منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے قانون ساز اسمبلی کے رکن اور ضلع نگر کے معروف سیاست دان محمد علی شیخ کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے رنج کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے دعاء بھی کی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ محمد علی شیخ اعلی پائے کے سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مخلص اور ملنسار شخص تھے جنہوں نے اپنے طرز عمل سے نہ صرف اپنے حلقہ انتخاب بلکہ گلگت بلتستان بھرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی تھی۔