پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف درخواست گزار کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت

پیر 27 فروری 2017 13:57

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے 20سال سے پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے عبدالعزیز کی درخوست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا کہ 1993میں بوٹا نامی شخص نے جھوٹی ملکیت ظاہر کر کی10مرلے کا پلاٹ فروخت کیا اور اس کے چھ ماہ بعد عمر ان سلہری نامی شخص نے خود کو مالک ظاہر کرتے ہوئے پلاٹ پر قبضہ کر لیا ۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پلاٹ کیلئے دی گئی رقم واپس کرنے کا حکم دے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو دادرسی کیلئے سول عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔