مایہ نازفنکاروں کا میک اوورکرنے والے دبئی کے مشہورہئیراسٹائلسٹ نےمعمولی سے شاپ کیپرکا میک اوورکرکے نئی مثال قائم کردی

پیر 27 فروری 2017 13:32

مایہ نازفنکاروں کا میک اوورکرنے والے دبئی کے مشہورہئیراسٹائلسٹ نےمعمولی ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017):ول اسمتھ اور جے ذی جیسے فنکاروں کا میک اوور کرنے والے دبئی کےمایہ نازہئیراسٹائلسٹ محمد میرابراہیم نےمعمولی سے شاپ کیپر کا میک اوورکرکے ایک نئی مثال قائم کردی۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کے مطابق ایک پاکستانی اور دبئ کا رہائشی عثمان احمد احساس کمتری کا شکار تھا اوراسے لگتا تھا کہ اپنی معمولی شکل کے باعث وہ ابھی بھی بھی شادی کے بندھن میں بندھ نہیں پایا ہے۔

ان سب وجوہات کی بناء پر اسےابراہیم کی مہارت کی ضرورت تھی۔ ذرائع کہ مطابق دنیا کی مشہور شخصیات کا میک اوور کرنے والے ابراہیم کوجب معلوم ہوا کہ ایک شخص جو کہ معمولی خدوخال کا حامل ہے اور وہ اپنے ظاہری حلیے کو بہتر بنا نا چاہتا ہے ۔ یہ سن کرابراہیم نے اس کی مدد کی اور اس کا میک اوور کرکے اسے ایک مختلف انسان میں تبدیل کردیا۔