لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں لڑکی کی پُر اسرار ہلاکت

لڑکی لڑکے سے ملنے اس کے گھر گئی ، موت گلہ دبانے سے ہوئی ۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 13:31

لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں لڑکی کی پُر اسرار ہلاکت
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : لاہور کے معروف علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی کی پُر اسرار طور پر ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کی رہائشی 25 سالہ لڑکی ہما بلاک کے رہائشی لڑکے کی دوست تھی ۔ لڑکے نے لڑکی کو اپنے گھر ملنے کے بُلایا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ لڑکی ہُما بلاک کے رہائشی لڑکے سے ملاقات کرنے اس کے گھر چلی گئی۔ جہاں لڑکے نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور حالت بگڑنے پر نجی اسپتال چھوڑ آیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کی موت گلا دبانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :