وزیر داخلہ کا راولپنڈی میں دو نوجوانوں کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا نوٹس

محکمانہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ عدالتی تحقیقات بھی کرائی جائیں،چوہدری نثار علی خان

پیر 27 فروری 2017 13:57

وزیر داخلہ کا راولپنڈی میں دو نوجوانوں کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں دو نوجوانوں کے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی محکمانہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ عدالتی تحقیقات بھی کرائی جائیں۔