ایٹمی جنگ سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئے بنکرسے 12کروڑ روپے مالیت کی بھنگ برآمد‘ 6افراد کو گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 13:30

ایٹمی جنگ سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئے بنکرسے 12کروڑ روپے مالیت کی بھنگ ..
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء) برطانیہ میں سرد جنگ کی یاد گار اور ایٹمی جنگ سے بچاﺅ کے لئے بنائے گئے بنکرپر لندن پولیس نے چھاپہ مارکر 12کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی بھنگ پکڑکر 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

لندن پولیس نے دریائے ٹیمز کے قریب نیوکلیئر بنکر پر چھاپا مارکر 12 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی بھنگ برآمد کرلی،پولیس حکام کا کہنا تھاکہ ایسا لگتا ہے انہوں نے بھنگ کا جنگل دریافت کیا ہے۔

لندن پولیس کے مطابق چار کمروں میں بھنگ کے ڈھائی سو سے زیادہ پودے موجود تھے، پودوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور خاص روشنی کی مدد سے پودوں کی نشونما کا انتظام کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق یہ بنکر 1980ءکی دہائی میں سرکاری افسران کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، بعد میں حکومت نے اس پر توجہ نہ دی اور یہ منشیات فروشوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :