آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیگر پر فضا سیاحتی مقامات تباہی کے دہانے پر قدیمی قلعہ کی تعمیر تاحال نہ ہوسکی

گیسٹ ہائوس اور ریسٹ ہائوسز پر محکمے کے افسرانوں کا قبضہ گرمی کے سیزن کے لئے ابھی سے بکنگ ہونے شروع ہوگئے

پیر 27 فروری 2017 13:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد کے دیگر پر فضا سیاحتی مقامات تباہی کے دہانے پر قدیمی قلعہ کی تعمیر تاحال نہ ہوسکی گیسٹ ہائوس اور ریسٹ ہائوسز پر محکمے کے افسرانوں کا قبضہ گرمی کے سیزن کے لئے ابھی سے بکنگ ہونے شروع ہوگئے جو موسم گرما میں منہ مانگی قیمت پر کرائے پر دئیے جائیں گے محکمہ سیاحت عامہ کارگردگی بہتر بنانے کوہالہ ، برارکوٹ سمیت دیگر انٹری پوائنٹس پر سیاحتی مقامات کے بورڈزنسب کرنے کے بجائے سیر و تفریح کے لئے جیپ ریلی کا انعقا د کیا گیا جس سے محکمہ سیاحت کو فائدے کے مزید خسارے کاسامنا کرنا پڑرہا ہے حکومت آزادکشمیر محکمہ سیاحت پر توجہ دیں جبکہ گزشتہ سال پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صرف وادی نیلم میں 52لاکھ سیاحوں نے وادی کا ویزٹ کیا تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں پرفضا سیاحتی مقامات ہیں جہاں سطح سمندر سے 10سی11ہزار بلندی پر واقعہ ہیں وہاں حکومتی عدم توجہ اور محکمہ سیاحت عامہ کی غفلت کی وجہ سے ان مقاما ت کو ٹوریزم کے لئے تیار نہ کیا جاسکا جبکہ بنجوسہ ، راولاکوٹ ، نانگہ پربت باغ ، پیر چناسی ، مکڑا ، چوبسار ، مالی وادی نیلم کے پرفضا مقامات جوسویزرلینڈ سے بھی خوبصورت ترین مقامات ہیں مگر محکمہ سیاحت کی غفلت کے باعث ٹوریزم کو ان مقامات کی طرف متوجہ نہیں کیا جاسکا جو حکومتی نااہلی کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ گزشتہ سال موسم گرما میں تقریبا 52لاکھ ٹوریسٹ نے وادی نیلم کا دورہ کیا جو تاریخ کا بلند ترین تعداد سامنے آئی ہے جبکہ حکومتی اور محکمہ سیاحت کی غفلت کی وجہ سے سرکاری خزانے کو ایک روپے کا بھی فائدہ نہ ہوسکا دوسری جانب موسم گرما کی آمد کے موقع پر محکمہ سیاحت کے افسرانوں نے اپنے دوستوں کو محکمہ سیاحت کے گیسٹ ہائوس اور ریسٹ ہائوس کرائے پر دینے شروع کردئے ہیں جو پورے سیزن اونے پونے کرائے پر ان کے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ وہ ٹوریسٹ سے منہ مانگا کرایہ وصول کرکے اپنی جیبیں بھرے گے جس کا فائدہ محکمہ سیاحت کو نہیں بلکہ فرضی ٹھکداروں کو جائے گا محکمہ سیاحت کو چاہئے کہ وہ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات پر نقشہ ، فوٹو ، لگائیں تاکہ ٹوریسٹوں کو ان مقاما ت پر جانے کی رہنمائی آسانی سے ہوسکے جبکہ حکومت آزادکشمیر باہر سے آنے والے ٹوریسٹوں کو فی گاڑی 50روپے ٹیکس بھی لگا سکتے ہیں جس سے حکومت آزادکشمیر کوفائدہ ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :