فیصل آباد : زمین کے تنازع پر حالات کشیدہ ، 10 افراد زخمی ، 2 کی حالت تشویشناک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 13:13

فیصل آباد : زمین کے تنازع پر حالات کشیدہ ، 10 افراد زخمی ، 2 کی حالت تشویشناک
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : فیصل آباد میں زمین کے تنازع پر لیگی ایم پی اے اور کونسلر کے حامیوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تاندلیانوالہ میں ن لیگی ایم پی اے اور کونسلر کے حامیوں کے مابین فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے واقعہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے وقت جائے وقوعہ سے تاجروں کی ریلی گزر رہی تھی ۔ زخمیوں میں تاجر بھی شامل ہیں جس کے بعد تاجروں نے بزار بند کر کے اوکاڑہ روڈ پر دھرنا د دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کے گن مین نے فائرنگ کی جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ۔ دوسری جانب  ایم پی اے جعفر علی  کا کہنا ہے کہ زندگی میں کبھی گن مین نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا وہ افسوسناک ہے لیکن اس سب میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔ فیصل آباد میں حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری کو علاقہ میں طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :