متحدہ عرب امارات، پاکستانی مسافر کی وفات پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ

پیر 27 فروری 2017 13:38

متحدہ عرب امارات، پاکستانی مسافر کی وفات پر جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ
راس الخیمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) متحدہ عرب امارات کی فلائٹ نمبر G9824 جو امارات سے پشاور جا رہی تھی کہ اچانک ایک پاکستانی مسافر کو دل کا دورہ پڑا اور جہاز کو راس الخیمہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی ،عملے کے ارکان نے فوری طور پرمتاثرہ مسافر کوفرسٹ ایڈ دی مگر پھر پائلٹ نے کنڑول ٹاور کو ایمرجنسی لینڈنگ کا کہا اور ساتھ ہی مسافر کو ہسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کو جہاز کی طرف آنے کا کہا۔

(جاری ہے)

جہاز کے لینڈآف کروانے کے بعد متاثرہ شخص کو ایمبولینس منتقل کیا جا رہا تھا کہ مسافر کا انتقال ہو گیا، ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ اپنی اٴْڑان بھرنے کے 47 منٹ بعد دوبارہ ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :