لاہور‘مسجد کے بیت الخلاء سے لاش برآمد ،ٹرین کی زد میںآکر 50سالہ نا معلوم شخص جاں بحق

خاور ٹائون میں60سالہ محمد فیاض مردہ حالت میں پایا گیا،ورثاء نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا

پیر 27 فروری 2017 13:32

لاہور‘مسجد کے بیت الخلاء سے لاش برآمد ،ٹرین کی زد میںآکر 50سالہ نا معلوم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)جنوبی چھائونی کے علاقہ خاور ٹائون کی مسجد کے بیت الخلاء سے 60سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 60سالہ فیاض احمد مسجد کے بیت الخلاء میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔ ورثاء نے طبعی موت کے باعث قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔ ایک اور واقعہ میں کوٹ لکھپت کے قریب پچا س سالہ نا معلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاس شروع کر دی ہے۔