لاہور‘دو سول ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات

پیر 27 فروری 2017 13:32

لاہور‘دو سول ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء)چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ نے دو سول ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج منان عما الدین کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ رپورٹ کرنے جبکہ سائم رضا شاہ بھوانہ کو لیہ تعینات کر دیا گیا ۔