سپریم کورٹ کاریٹارڈ سیشن جج کو 1997ء سے ترقی دینے کا حکم

پیر 27 فروری 2017 13:32

سپریم کورٹ کاریٹارڈ سیشن جج کو 1997ء سے ترقی دینے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ریٹارڈ سیشن جج کو 1997ء سے ترقی دینے کے احکامات جاری کر تے ہو ئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے ترقی روکنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا ۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کے جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ریٹائرڈ سیشن جج ممتاز نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق پرفارما پرموشن آئینی حق ہے ۔ ہائیکورٹ انتظامیہ نے پرفارما پروموشن دینے کی درخواست خارج کر دی ہے ۔ استدعا ہے کہ ہائیکورٹ انتظامیہ کو پرفارما پروموشن دینے اور مراعات دینے کے احکامات دئیے جائیں۔ فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد ریٹائرڈ سیشن جج کو 1997ء سے ترقی دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رجسٹرار لاہو رہائیکورٹ کے ترقی روکنے کے حکم کو کالعدم قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :