پاکستان کے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 13:02

پاکستان کے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس شخص کو پاکستان کی عوام تین مرتبہ وزیر اعظم منتخب کرے اور جس نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کی عوام کی خدمت کی ہو، اور وہ شخص جس پر پہلی مرتبہ نہیں بلہ بہت مرتبہ ایسے حملے ہوتے رہے ہوں، اس شخص کے خلاف فیصلہ نہیں آ سکتا ۔

میزبان نے مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ اگر پانامہ کا فیصلہ وزیراعظم کے خلاف آ گیا تو حکومت نے کیا حکمت عملی بنا رکھی ہے؟ جس پر وزیر اطلاعات نے نہایت پُر اعتماد انداز میں جواب دیا کہ پاکستان کے وزیر اعظم، آپ کے اور میرے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ نہیں آئے گا۔ اس انٹرویو کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: