حکومت گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کی ترقی کے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے، وزیر زراعت جہانزیب خان

پیر 27 فروری 2017 13:15

حکومت گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کی ترقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) گلگت بلتستان کے وزیر زراعت جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں کو ترقی دینے کے لئے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کو ترقی دینے کے لئے کام کر رہی ہے اور اس سلسہ میں محکمہ زراعت پانچ سو نرسریاں، ایک سو بیج فارم اور مکئی کے پانچ سو ماڈل فارم قائم کرے گا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر میں ڈیری اور پولٹری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ماڈل مچھلی فارم کے منصوبے پر بھی کام بھی کر رہی ہے اور اس سلسہ میں پندرہ آب پاشی کے چینلز کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔