بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 5.4 ملین خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں، بجٹ میں ایک سو پندرہ ارب روپے کے اضافہ سے یہ خواتین کیلئے ملک کا سب سے بڑا مالیاتی پروگرام بن گیا ہے، چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن کی ریڈیوپاکستان سے گفتگو

پیر 27 فروری 2017 13:15

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 5.4 ملین خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں، بجٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں 5.4 ملین سے زائد خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں ایک سو پندرہ ارب روپے کے اضافہ سے بی آئی ایس پی خواتین کیلئے ملک کا سب سے بڑا مالیاتی پروگرام بن گیا ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو ادائیگی کرنے کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام بھی شروع کر دیاگیا ہے۔

ماروی میمن نے کہا کہ اس پروگرام سے 5.4 ملین سے زائد خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں اور اس سے غربت میں 7 فیصد کمی ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پروگرام سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی کسی قسم کی شکایت کے ازالہ کے لئے ہیلپ لائن نمبر اور براہ راست ریڈیو شکایت کے نظام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :