ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

پیر 27 فروری 2017 13:10

ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف ..
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد میں ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تمام ٹریفک وارڈنز کو کہا گیا ہے کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر سختی سے نظر رکھیں اور ان گاڑیوں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر آفس کے ترجما ن نے بتا یا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں مختلف قسم کی زہریلی گیسیں خارج کر رہی ہیں جو انسانی صحت کیلئے مضر ہیں جس کے باعث ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔