رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں-موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 فروری 2017 12:52

رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں-موٹر ڈیلرز ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری۔2017ء)پاکستان رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران 35 ہزار کاریں امپورٹ کی گئیں، غیر موافق پالیسیوں کے باوجود لوگ امپورٹڈ گاڑیاں خرید رہے ہیں۔یہ بات چیئرمین موٹر ڈیلرز ایسو سی ایشن،ایچ ایم شہزادنے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں گاڑیاں بنانے والے نہیں بلکہ اسمبلرز آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلرز سے گاڑیوں کے امپورٹرز کو کوئی خطرہ نہیں، امپورٹرز کے پاس چھوٹی گاڑیوں کے مارکیٹ ہے جو محفو ظ رہے گی۔ایچ ایم شہزادنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگلے بجٹ میں گفٹ اسکیم کے بجائے براہ راست امپورٹ کی اجازت دے۔