پانچویں جماعت کی کتاب میں آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 12:26

پانچویں جماعت کی کتاب میں آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء) :غلطی یاسازش؟ پانچویں جماعت کی کتاب میں آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر ظاہر کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحر کامران نے سینیٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کروایا۔ جس میں بتایا گیا کہ پانچویں جماعت کی سوشل اسٹیڈیز کی کتاب میں آزاد کشمیر کو بطور مقبوضہ کشمیر ظاہر کروایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ کتاب پرائیویٹ پبلشر پیراماﺅنٹ نے چھاپی جو ملک کے تمام شہروں میں دستیاب ہے ۔ سحر کامرا ن نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کے طور پر ظاہر کیا جانا نہایت تشویشناک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ملک کے مستقبل کو کس قسم کی انفارمیشن فیڈ کی جا رہی ہے ۔ سحر کامران نے مزید کہا کہ سینیٹ میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کروا دیا گیا ہے۔اُمید ہے کہ معاملے کی تحقیقات کروا کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :