ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 فروری 2017 12:21

ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2017ء):ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم رہنماﺅں خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی کے مطابق تینوں رہنما میڈیا ہاﺅسز پر حملے اور توڑ پھوڑ کے کیسز میں مفرور ہیں۔ تفتیشی افسر کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔عدالت نے کئی مرتبہ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے لیکن ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ ملزمان کو 15روز میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔