خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،حساس اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

پیر 27 فروری 2017 12:34

خیبرپختون خواہ اور بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) خیبر پختون خواہ کے تمام اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ۔ مہم کے دوران 56 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔حساس اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔تین روزہ مہم میں مجموعی طور پر56لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤے قطرے پلائے جانے کا اہداف مقررہے۔

(جاری ہے)

کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر کے پی کے اکبر خان کے مطابق میں پشاور ، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان اور ٹانک سمیت پورے خیبر پختون خوا ہ کے چھپن لاکھ بچوں اور صوبے کے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے ستتر کیمپوں میں بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے لیے سترہ ہزار سے زائد پولیو ورکر ز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے بھی سو لہ اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔ کوآرڈینیٹر ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کے دوران سترہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ چھ ہزار پانچ سو چالیس ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :