آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری،76 گرفتار

گرفتار افراد میں غیر ملکی بھی شامل ،اسلحہ برآمد ،مقدمات درج کرلئے گئے

پیر 27 فروری 2017 12:28

آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں کارروائیاں جاری،76 گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن کرتے ہوئے 76 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن،جدہ ہزارہ کالونی میں پولیس نے غیرملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

حراست میں لئے گئے اکثر غیر ملکی افراد ہیں حیدر آباد میں بھی نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن کے دوران چوبیس غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔کراچی اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پنجاب میں بھی آپریشن ردالفساد کے تحت ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری۔

چنیوٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سولہ ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ۔ا ن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بہاولپور پولیس نے تھانہ اوچ شریف اور تھانہ سٹی یزمان کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ ملزمان گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او حافظ آباد کی ہدایت پر ضلع بھر میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران انیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔پندرہ افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :