تحریک طالبان کے امیر کا افغان شہریوں سے شجر کاری کا مطالبہ

ایک درخت یا کئی درخت لگاؤ، چاہے وہ پھل دینے والا ہو یا نہ ہو، ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کاپیغام

پیر 27 فروری 2017 12:24

تحریک طالبان کے امیر کا افغان شہریوں سے شجر کاری کا مطالبہ
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان شہریوں اور جنگجوؤں پرملک بھر میں شجر کاری میں حصہ لینے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میںانھوں نے کہا کہ ایک درخت یا کئی درخت لگاؤ، چاہے وہ پھل دینے والا ہو یا نہ ہو، تاکہ یہ زمین خوبصورت بنے اور اللہ کی مخلوق کو فائدہ ہو۔پیغام میں کہا گیا کہ درخت لگانے سے ماحول کو تحفظ ملتا ہے، معاشی ترقی پروان چڑھتی ہے اور زمین کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔ درخت لگانے سے اور کھیتی باڑی ایسے کام ہیں جن کا صلہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور آخرت میں بھی۔

متعلقہ عنوان :