مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر چار کھرب 30 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

پیر 27 فروری 2017 12:24

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر چار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک چار کھرب 30 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 8 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 7 ارب 94 کروڑ روپے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 51 ارب 73 کروڑ روپے، ایرا کے لئے 10 ارب روپے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے 20 ارب روپے، سیفران/فاٹا کے لئے 15 ارب 14 کروڑ روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 74 کروڑ روپے، اے جے کے بلاک کے لئے 12 ارب 70 کروڑ روپے، واپڈا پاور سیکٹر کے لئے 94 ارب 70 کروڑ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے ایک کھرب 11 ارب 41 کروڑ روپے، پانی و بجلی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 9 ارب، سپارکو کے لئے ایک ارب 40 کروڑ روپے، شماریات ڈویژن کے لئے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے، سائنس و ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے ایک ارب 16 کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 27 کروڑ 41 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کے لئے 24 ارب 33 کروڑ روپے، پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے لئے 83 کروڑ 46 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 17 ارب 25 کروڑ روپے، ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 9 ارب 75 کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کے لئے 9 ارب 43 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 8 ارب 54 کروڑ روپے، فنانس ڈویژن کے لئے 2 ارب 44 کروڑ روپے، کیڈ ڈویژن کے لئے 2 ارب 14 کروڑ روپے اورکابینہ ڈویژن کے لئے 30 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔