آپریشن رد الفساد :تازہ کارروائیوں میں 49افرادگرفتار

گرفتا ر کیے گئے ا فرا د کیمجمو عی تعداد 300 ہو گئی ، گرفتا ر ہو نے والو ں افغا نیو ں سمیت متعدد غیر ملکی بھی شا مل

پیر 27 فروری 2017 12:21

آپریشن رد الفساد :تازہ کارروائیوں میں 49افرادگرفتار
کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء)آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں جا ری آپریشنزمیں اب تک غیر قانونی مقیم افغان باشندو ں، جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد سمیت تقریباً 300 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔آپریشن رد الفسادکے تحت تازہ کارروائیاںکراچی ، حیدرآباد، لاہور،حافظ آباد،کبیر والا اور چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کی گئی۔

پنجاب اور سندھ کی ان تازہ کارروائیوں میں 49افراد کو حراست میں لیا گیا۔کراچی کے علاقوں کٹی پہاڑی اور مشرف کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کٹی پہاڑی اور بلدیہ ٹائون سے 16افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیاگیا۔حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں رینجرزاورریپڈرسپانس فورس نیسائٹ ایریا،ہاشمی کالونی،لیبرکالونی اورریلویاسٹیشن کے قریب کارروائی کی اور 14افغان باشندیگرفتار کیے جن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد میں کسوکی کے علاقے میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 15دیگر مشتبہ افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔چنیوٹ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 ملزمان کوگرفتار کرلیاجبکہ نا جائز اسلحہ ومنشیات برآمد ہونے پر 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جہاں غیر ملکیوں کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق کارروائی کے دوران 4 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب مشرف کالونی اور اورنگی ٹاون مومن اباد میں پولیس کارروائی نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ایس پی بلدیہ ٹائون آصف رزاق کے مطابق اتحاد ٹائون میں کاروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔دوسری طرف اتحاد ٹائون پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔