سیہون: بولان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 27 فروری 2017 12:21

سیہون: بولان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان ..
سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2017ء) سیہون کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی بولان ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ رات کی تاریکی کے باعث مسافروںکوشدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین کے دو ڈبے سیہون کے قریب پٹڑی سے اتر گئے۔ حادثے کے باعث متعدد ٹرینوں کو روک لیا گیا۔ کراچی سے کوئٹہ جانے والی خوشحال ایکسپریس کو سن ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ رات کی تاریکی کے باعث مسافروں کا شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :